تیز رفتار انٹرنیٹ کیلئے 13 ارب روپے کے منصوبے منظور

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ )ملک میں تیز رفتار انٹرنیٹ کیلئے  13 ارب روپے کے منصوبے منظور کرلئے گئے۔وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اہم اجلاس میں ملک کے 11 اضلاع کیلئے  ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ، وائس کمیونیکیشن اور فائبر آپٹیکل کیبل کے 9 میگا پراجیکٹس کی منظوری دی گئی ہے۔سیکرٹری آئی ٹی اور چیئرمین بورڈ کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کی ہدایت پر شہری اور دیہی ڈیجیٹل تفریق کے خاتمے کے اقدامات میں تیزی لائی جا رہی ہے