پاکستان اور کرغزستان کے درمیان بشکیک اور اسلام آباد کو جڑواں شہروں کے طور پر مقرر کرنے کا معاہدہ

پاکستان اور کرغزستان کے درمیان بشکیک اور اسلام آباد کو جڑواں شہروں کے طور پر مقرر کرنے کا معاہدہ

پاکستان اور کرغزستان کے درمیان سفارتی، اقتصادی اور شعبہ جاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

 یہ تقریب وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف اور وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے۔ بشمول:

بشکیک اور اسلام آباد کو جڑواں شہر قرار دینے کا معاہدہ۔
کان کنی اور جیوسائنسز میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت۔
پاکستان فارن سروسز اکیڈمی اور کرغزستان ڈپلومیٹک اکیڈمی کے درمیان مفاہمتی یادداشت۔
سفارتی تعلقات کے تحت دستاویزات کا تبادلہ۔
سیاحت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون۔
سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلے اور ثقافتی شعبے میں معاہدے۔
یوتھ پروگرام اور ثقافت، اطلاعات، کھیل و امور نوجوانان کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشت۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ یہ دورہ دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا سبب بنے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور کرغزستان کے تعلقات کی تاریخ بہت پرانی ہے اور یہ معاہدے دو دہائیوں بعد ہونے والا اہم مرحلہ ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ توانائی، تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا، اور دو سال کے اندر تجارتی حجم 15 سے 200 ملین ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرغزستان بزنس فورم سے اقتصادی روابط کو نئی سمت دینے کے لیے پرعزم ہے۔ اس دورے کے نتیجے میں، دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی جہتیں شامل ہوں گی اور مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات روشن ہوں گے۔