لاہور(کرائم رپورٹر) تین مختلف علاقوں میں آتشزدگی ایک شخص زخمی ہوگیا ریسکیو ذرائع کے مطابق پیر کالونی والٹن روڈ کے علاقے گھر میں آتشزدگی ہوگئی آگ گھر کے کمرے کی الیکٹرک تاروں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ لگی جس کے باعث 37سالہ اویس زخمی ہوگیا زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا تیزاب احاطہ کے قریب ایک موریہ پل واقع گھر کے کچن میں سلنڈر پھٹ سے آگ لگ گئی جبکہ سبزہ زار 80فٹ روڈ کے قریب گھر میں آگ لگ گئی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائیاں کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا