اُچ شریف میں گیس کی پیداوار کا آغاز

اسلام آباد (آئی این پی )او جی ڈی سی ایل کی جانب سے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے اُچ شریف میں گیس کی پیداوار کا آغاز ہوگیا۔کمپنی کی  تکنیکی مہارت کے باعث 1,345میٹرکی گہرائی تک کنوئیں کی کھدائی کے باعث گیس کی دریافت ہوئی،گیس کی قلت پرقابو پانے کے لیے روزانہ 5 ملین سٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس کی پیداوار ضروری ہے،اوجی ڈی سی ایل کے اُچ گیس پروسیسنگ پلانٹ کیذریعے اُچ پاورلمیٹیڈ کوگیس کی فراہمی ممکن ہے۔