بیجنگ (آئی این پی ) چین نے شام کے مختلف علاقوں پر شدت پسندوں کے قبضے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لِن جیان کا کہنا ہے کہ شمال مغربی شام کی صورتِ حال پر گہری تشویش ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شام کی قومی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ صورتِ حال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے شام کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔