10 کلو آٹے کا تھیلا 1100 کا فروخت کیا جا رہا :محکمہ فوڈ

حکومت فلور ملز کو 3800 روپے من کے حساب سے گندم فراہم کر رہی 
لاہور (خصوصی رپورٹ )محکمہ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پرٹیکشن نے صوبہ کے تمام اضلاع کو آٹے کی وافر فراہمی تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کی رپورٹ جاری کردی۔ڈی جی فوڈ پنجاب امجد حفیظ نے سرکاری پریس ریلیز میں دعویٰ کیا ہے کہ حکومت فلور ملز کو 3800 روپے فی 40 کلو کے حساب سے گندم فراہم کر رہی ہے۔اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 1100 اور 20 کلو کا2200روپے کا فروخت کیا جا رہا ہے۔محکمہ فوڈ سیفٹی روزانہ 5 ہزار میٹرک ٹن گندم فلور ملز کو جاری کر رہا ہیلاہور ڈویڑن کو آٹے کے سب سے زیادہ 2 لاکھ 80 ہزار 903 تھیلے فراہم کیے گئے۔آٹے کی پیداوار اور مارکیٹ تک سپلائی کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔آٹا فراہمی اور مارکیٹ کی مانیٹرنگ کا عمل مکمل ڈیجیٹلائز کر دیا ہے۔فلور ملز کو گندم جاری کرنے سے مارکیٹ میں آٹا سپلائی تک مسلسل ٹریکنگ کی جا رہی ہے،کسی بھی ضلع میں آٹا کمی کی نشاندہی پر فوراً سپلائی پوری کی جاتی ہے۔