سونا پھر مہنگا ، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 436 روپے ہو گئی

کراچی(آئی این پی )عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1700 ہزار روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 436 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1457 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 314 روپے ہو گئی۔اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 54 روپے بڑھ کر 6291 روپے پر پہنچ گئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 17 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 60 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔