پاکستان اور ایران کی مشترکہ تجارتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

 اجلاس میں پاک ایران آزاد تجارتی معاہدے پر پیش رفت اور دوطرفہ تجارت کے فروغ پر غور ہوگا
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور ایران کے درمیان دسویں مشترکہ تجارتی کمیٹی کا اجلاس   آج (منگل کو) اسلام آباد میں ہوگا، وزیر تجارت جام کمال اورایرانی وزیرصنعت و تجارت محمد اتابک اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے ۔ایران کا اعلیٰ سطح کا بائیس رکنی سرکاری وفد مشترکہ تجارتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کرے گا ۔ وزارت تجارت کے مطابق ایران چیمبر آف کامرس کا سولہ رکنی کاروباری وفد بھی اجلاس میں شرکت کرے گا ۔ اجلاس میں پاک ایران آزاد تجارتی معاہدے پر پیش رفت اور دوطرفہ تجارت کے فروغ پر غور ہوگا