انگلینڈ بھارت سیریز میں ٹیسٹ کرکٹ کا نیا ریکارڈ بن گیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ بھارت کرکٹ سیریز میں ٹیسٹ کرکٹ کا نیا ریکارڈ بن گیا۔5 میچز کی ٹیسٹ سیریز میں پہلی مرتبہ 50 ففٹی پلس اسکور بن گئے۔اس سے قبل 21-1920ء کی ایشیز سیریز کے 5 میچز میں 49 ففٹی پلس اسکور ہوئے تھے۔بھارت اینڈرسن -ٹنڈولکر ٹرافی میں اب تک 19 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں بن چکی ہیں۔سیریز میں بھارت نے 28 جبکہ انگلینڈ کی جانب سے 22 ففٹی پلس اسکور بنائے ہیں۔سیریز کے دوران 5 میچز میں بیٹرز کی جانب سے سب سے زیادہ مجموعی رنز کا بھی نیا ریکارڈ بن گیا۔1928-29ء￿  کی ایشیز سیریز کے 5 میچز میں انگلش اور آسٹریلین بیٹرز نے مجموعی 6606 رنز بنائے تھے۔1993ء میں ہونیوالی ایشیز سیریز کے 6 میچز میں 50 ففٹی پلس اسکور تھے۔