رانا ٹا ئون کے قریب 2دوست منی ٹرک کی ٹکرسے دم توڑ گئے،دوشدیدزخمی
دیپالپور روڈ پرویگن، رکشہ تصادم،1مسافرچل بسا، راہگیر کوڈالے نے کچل دیا
کالاشاہ کاکو،قصور،مصطفی آباد،کھڈیاں خاص(خصوصی رپورٹ)ٹریفک حادثات میں4افراد جاں بحق اور11 زخمی ہوگئے۔ جی ٹی روڈ پر رانا ٹا ئون کے قریب تیز رفتارمنی ٹرک کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار دوست جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ مقامی فیکٹری چاروں ملازم دوست موٹر سائیکل پرونڈالہ دیال شاہ جارہے تھے کہ رانا ٹا ئون برساتی نالہ پل کے قریب تیر رفتار مزدا ٹرک نے چاروں حیدر،عبد آ، عمیر اور عمر کو روندڈالا ،حیدر موقع پر جاں بحق ، تین زخمی ہوگئے۔ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر عبد آ بھی دم توڑ گیا جبکہ عمیر اور عمر زیر علاج ہیں۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے ٹرک قبضہ میں لے کر لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر یں اورمقدمہ درج کر لیا۔ دیپالپور روڈ پرویگن اور رکشہ کی ٹکر سے ایک مسافر جاں بحق 9 افراد زخمی ہوگئے۔ ویگن سواریوں کو لے کر الہ آباد سے قصور جارہی تھی کہ جب وہ دیپالپور روڈ کھڈیاں ریسکیو سٹیشن کے قریب پہنچی تو ٹائر برسٹ ہونے پر روڈ کی دوسری جانب رکشہ سے ٹکراکر سوئے میں جا گر ی، 28 سالہ سجاد موقع پر جاں بحق جبکہ 23سالہ عنبر ، 32سالہ مینا بی بی، 40 سالہ سلمیٰ ، 20 سالہ نیلم ، 50سالہ سیماں ،42 سالہ سرفراز، 17 سالہ مصباح بی بی، 17 سالہ اقرااور 4سالہ کشف زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو عملہ نے ڈیڈی باڈی اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔ مصطفی آباد کے علاقے میں پٹرول پمپ کے قریب سڑک عبور کرتے 50 سالہ نامعلوم شخص قصور سے آنے والے تیز رفتار مزدا ڈالے کی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہوگیا ،پولیس نے ڈرائیور کوگرفتار کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور روانہ کردیا۔