پاکپتن(خصوصی رپورٹ) پاکپتن کی تحصیل عارفوالا میں ٹریفک کے دو حادثات میں4افراد زخمی ہوگئے۔ پہلے واقعہ میں ساہیوال روڈ پر چک 149 ای بی کے قریب یو ٹرن پر ٹریکٹر ٹرالی منی ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثہ میں 45 سالہ کلثوم بی زوجہ اللہ دتہ، 36 سالہ علی شیر ولد گلزار ساکنان چک 151 ای بی اور 32 سالہ عاطف حسین ولد ذوالفقار علی سکنہ چشتیاں زخمی ہوئے۔دوسرے حادثہ میں پاکپتن کے نواحی گا ئوں 167 ای بی کے قریب کار موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا جانے سے 60 سالہ محمد عاشق ولد غلام فرید سکنہ نور پور اڈہ تحصیل حاصل پور زخمی ہو گیا۔ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا۔