3 پستول، گولیاں، میگزینز برآمد، ملزم تھانوں کے حوالے
لاہور (کرائم رپورٹر) ترجمان ڈولفن کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں ہوائی فائرنگ و اسلحہ کی نمائش کے خلاف یکے بعد دیگرے کارروائیاں جاری ہیں۔ شیرا کوٹ، سندر سے ہوائی فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ملزمان سرعام ہوائی فائرنگ کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلا رہے تھے۔ ڈولفن باغبانپورہ نے بھی مشکوک شخص سے اسلحہ برآمد کر لیا۔ گرفتار ملزمان سے تین پستول، گولیاں اور میگزینز برآمد کیے گئے۔ ملزمان شعیب، حسنات اور حیدر کو مزید کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ، سندر، باغبانپورہ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن اسکواڈ شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے پرعزم ہے، ڈولفن اسکواڈ سٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے پروایکٹو کارروائیاں کر رہا ہے۔