پیرو میں کھدائی کے دوران 100 سال پرانی کھوپڑی برآمد

 لیما(آئی ا ین پی )جنوبی امریکی ملک پیرو کے دارالحکومت لِیما میں گیس کے لیے کی جانے والی کھدائی کے دوران دو قدیم مقبرے دریافت ہوئے ہیں جن میں 1000 برس پرانی انسانی  کھوپڑی ملی ہے۔ کھدائی کے دوران دریافت ہونے والا ایک مقبرہ خالی پایا گیا جبکہ دوسرے میں انسانی باقیات کے ساتھ مٹی کے چار برتن اور کدو کے خول سے بنی تین اشیا سامنے آئیں۔ قدرتی گیس کے ڈسٹریبیوٹر کیلیڈا کے لیے یہ دریافت کوئی نئی بات نہیں ہے۔  دو دہائیوں کے دوران کمپنی نے شہر میں کھدائی کے دوران 2200 سے زائد آثارِ قدیمہ کے مقامات کی نشان دہی کی ہے