ایران نے امریکی لڑاکا پائلٹ کی تلاش میں شہریوں کو انعام کی پیشکش کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے ایک ٹی وی چینل نے اعلان کیا ہے کہ اگر شہری دشمن پائلٹ کو گرفتار کر کے فوج یا پولیس کے حوالے کریں تو انہیں قیمتی انعام اور بونس دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایران میں ایک امریکی ایف-15 ای جنگی جہاز مار گرایا گیا، جس میں دو اہلکار سوار تھے۔ رپورٹ کے مطابق ایک پائلٹ امریکی سپیشل فورسز نے بحفاظت ریسکیو کر لیا ہے، جبکہ دوسرے پائلٹ کی تلاش جاری ہے۔
ایرانی میڈیا کے اعلان میں کہا گیا کہ فوجی دستوں نے پائلٹ کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے اور کوہگیلوئیہ و بویراحمد صوبے کے شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ پائلٹ کو زندہ گرفتار کر کے حکام کے حوالے کریں تو انعام حاصل کریں۔یہ صوبہ تقریباً 15,500 مربع کلومیٹر پر محیط پہاڑی اور دیہی علاقہ ہے، جہاں شہریوں کی مدد سے پائلٹ کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔