پراسیکیوٹرز کو جدید فرانزک سائنس کی تربیت کی ہدایت

لاہور(خصوصی رپورٹ)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویڑن کے تحت پراسیکیوشن کو جدید فرانزک اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے لیس کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے پراسکیوشن رانا بلال مقبول نے سیکرٹری پراسیکیوشن سلمان غنی کے ہمراہ سینٹر فار پروفیشنل ڈویلپمنٹ کے دورہ کے موقع پر پنجاب بھر کے ڈویڑنل افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تربیتی کورسز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر سی پی ڈی چودھری جہانگیر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ابوبکر نعمان الحق قاضی نے تربیتی نصاب اور جدید کورسز کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔