مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی۔
امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں تقریباً 12 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 112 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ اسی طرح برینٹ خام تیل بھی 8 فیصد اضافے کے ساتھ 109 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا۔دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی رہی اور کے ایس ای-100 انڈیکس 1612 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 50 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوا۔
علاوہ ازیں ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 0.7 فیصد جبکہ شنگھائی انڈیکس ایک فیصد نیچے آگیا۔
اس کے برعکس جاپان کے نکئی انڈیکس میں 1.26 فیصد اضافہ ہوا جبکہ جنوبی کوریا کے کاسپی انڈیکس میں ڈھائی فیصد سے زائد بہتری دیکھی گئی۔ بھارتی اسٹاک مارکیٹ بھی مثبت زون میں رہی۔