پالیسی سازی کامعاملہ،اوپن اے آئی پر بچوں کی خفیہ فنڈنگ کا الزام

 گروپ کو دی جانے والی اس مالی مدد کے بارے میں دیگر تنظیموں کو پہلے آگاہ نہیں کیا گیا تھا
واشنگٹن(آئی این پی )اوپن اے آئی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے بچوں کی حفاظت سے متعلق ایک تنظیم کو خفیہ طور پر فنڈنگ دی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرنٹس اینڈ کڈز سیف اے آئی کولیشن نامی گروپ کو دی جانے والی اس مالی مدد کے بارے میں دیگر تنظیموں کو پہلے آگاہ نہیں کیا گیا، جس پر شفافیت سے متعلق خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔کچھ سماجی تنظیموں کا کہنا ہے کہ انہیں اس فنڈنگ کا علم بعد میں ہوا، جس کے بعد بعض اراکین نے احتجاجا گروپ چھوڑ دیا۔