بھارتی ریاست پنجاب میں سینئر خاتون کانسٹیبل امندیپ ہیروئن کے ساتھ پکڑی گئی۔
خاتون پولیس اہلکار سے 17.71 گرام ہیروئن برآمد ہونے پر انہیں نہ صرف گرفتار کیا گیا بلکہ نوکری سے بھی برطرف کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون اہلکار کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا اور ان کی گاڑی کی تلاشی کے دوران ہیروئن برآمد ہوئی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ خاتون پولیس اہلکار سوشل میڈیا پر بھی کافی مشہور ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے 37 ہزار فالوورز ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ اس کیس نے پولیس کے اندر موجود منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔