تلونڈی(خصوصی رپورٹ)حساس اداروں اور پولیس نے افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کرتیہوئے درجن سے زائد افغانیوں کو ملک بدرکردیا ، ڈی پی او قصور کی ہدایت پر ایس ایچ اوڈاکٹر ذوالفقار کی زیرنگرانی حساس اداروں اورمقامی پولیس نے علاقہ بھر میں غیرقانونی طورپر رہائش افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن کیا جس میں درجن سے زائدغیر قانونی طورپر رہائش پذیرافغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کیلئے بھیج دیا گیا، عوامی وسماجی حلقوں نے اس حکومتی اقدام کوسراہتے ہوئے ملک میں امن بحالی کی امید کااظہارکیا۔