راحت فتح علی خان برطانیہ میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنے پہنچ گئے
پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان اپنے برطانوی دورے کے دوران برمنگھم، لندن اور مانچسٹر میں پرفارم کریں گے۔ لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راحت فتح علی خان نے کہا کہ وہ بارہ سال کی عمر میں پہلی بار برطانیہ آئے تھے اور انہیں برطانوی عوام سے خاص لگاؤ ہے۔اس دورے میں راحت فتح علی خان کے ساتھ ان کے صاحبزادے بھی ہوں گے، جو پہلی بار بڑے آڈیٹوریم میں پرفارم کریں گے۔ اس کے علاوہ گلوکار وارث بیگ کے صاحبزادے عمار بیگ بھی اس ٹور کا حصہ ہیں۔راحت فتح علی خان نے اپنے فارغ اوقات میں مہدی حسن، ملکہ ترنم نورجہاں، محمد رفیع، کشور کمار اور لتا منگیشکر کی موسیقی سننے کا بھی ذکر کیا اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔