مکہ مکرمہ: حج کے تجربے کو منفرد بنانے والی خواتین ٹور گائیڈز

مکہ مکرمہ(آئی این  پی)مکہ مکرمہ میں اس سال ریکارڈ تعداد میں آنے والے معتمرین کے لیے خواتین ٹور گائیڈز ایک اہم سہولت ثابت ہو رہی ہیں۔ یہ گائیڈز نہ صرف مختلف زبانوں پر عبور رکھتی ہیں بل کہ مکہ مکرمہ کی تاریخ اور مقدس مقامات کے بارے میں بھی گہرا علم رکھتی ہیں، جو زائرین کے لیے ان کے سفر کو اور بھی یادگار بنا دیتا ہے۔یہ خواتین گائیڈز نہ صرف رہنمائی فراہم کرتی ہیں بل کہ حجاج کی مدد بھی کرتی ہیں۔