واشنگٹن (آئی این پی) امریکی کمپنی ایمیزون نے چینی ملکیتی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک خریدنے کے لیے وائٹ ہائوس کو باضابطہ پیشکش جمع کرادی ہے۔ذرائع کے مطابق کمپنی نے اس ہفتے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور سیکرٹری کامرس ہاورڈ لٹ نک کو خط بھیجا، تاہم اس پیشکش کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا کیوں کہ اسے اس وقت جمع کرایا گیا جب امریکا میں ٹک ٹاک پر ممکنہ پابندی کی ڈیڈ لائن ختم ہونے والی ہے۔