گزشتہ برس کی نسبت 9 فیصد اضافہ، رواں سال کے 7 ماہ میں 14 ہزار سے زائد افراد لٹ گئے، ،پولیس تماشائی
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر لاہور میں جیب تراش پہلے سے زیادہ سرگرم ہو گئے۔گزشتہ برس کی نسبت رواں سال جیب تراشی کی وارداتوں میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔سال 2025ء کے پہلے 7 ماہ کے دوران جیب تراشی کے 13 ہزار 114 مقدمات درج ہوئے۔رواں سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران جیب تراشی کی 14 ہزار 332 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق صدر ڈویڑن میں گزشتہ برس جیب تراشی کے 2396، رواں سال 2686 مقدمات درج کئے گئے، کینٹ ڈویڑن میں گزشتہ برس جیب تراشی کی 1120، رواں سال 2548 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں گزشتہ برس 1886، رواں سال جیب تراشی کی 1956 وارداتیں ہوئیں، سول لائنز ڈویڑن میں گزشتہ برس جیب تراشی کے 1696، رواں سال 1380 مقدمات درج ہوئے، سٹی ڈویڑن میں گزشتہ برس 3176، رواں سال جیب تراشی کی 2976 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، ماڈل ٹاؤن ڈویڑن میں گزشتہ برس 2840، رواں سال جیب تراشی کی 2786 وارداتیں ہوئیں۔کینٹ، صدر اور اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں جیب تراشی کی وارداتوں میں رواں سال اضافہ ہوا۔سٹی، سول لائنز اور ماڈل ٹاؤن ڈویڑن میں جیب تراشی کی وارداتوں میں رواں سال کمی ہوئی۔جیب تراشی کی بیشتر وارداتیں مزارات، بس اڈوں، ریلوے اسٹیشن، بازاروں اور جنازوں میں ہوئیں