لاہور میں 3 ہزار سے زائد شہری جیب کتروں کا شکار

 وارداتیں پرہجوم مقامات، مزارات، بازاروں، بس اڈوں اور جنازوں میں ہوئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں رواں سال کے دوران 3 ہزار سے زائد شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں 3 ہزار 954 مقدمات درج ہوئے۔ذرائع پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے دوران صوبائی دارالحکومت میں جیب تراشی کے 3 ہزار 954واقعات پیش آئے۔صدر ڈویژن جیب تراشی کے 890 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا۔سٹی ڈویژن جیب تراشی کی 836 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ماڈل ٹائون ڈویژن جیب تراشی کے 692 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔کینٹ ڈویژن میں 690، اقبال ٹائون ڈویژن میں جیب تراشی کے 522 مقدمات درج ہوئے۔سول لائنز ڈویژن میں رواں سال جیب تراشی کی 324 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔جیب تراشی کی بیشتر وارداتیں پرہجوم مقامات، مزارات، بازاروں، بس اڈوں اور جنازوں میں ہوئیں۔