لاہور: اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کے مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا نے عبوری ضمانت واپس لے لی۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج نصرت صدیقی نے کی، جہاں ثاقب چدھڑ کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران این سی سی آئی اے نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ رپورٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ضرورت محسوس ہونے پر کیس میں دوبارہ تفتیش کی جا سکتی ہے، تاہم فی الحال ملزمان کی فوری گرفتاری مطلوب نہیں ہے۔این سی سی آئی اے کی رپورٹ کی روشنی میں ثاقب چدھڑ اور ان کی اہلیہ سمیرا نے اپنی عبوری ضمانتیں واپس لے لیں۔کیس میں آئندہ قانونی کارروائی این سی سی آئی اے کی تفتیش اور عدالت کے احکامات کی روشنی میں آگے بڑھائی جائے گی۔