گڑھی شاہو: ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے دو ملزمان گرفتار

گڑھی شاہو: ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے دو ملزمان گرفتار

لاہور: گڑھی شاہو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق پٹرولنگ ٹیم نے اسٹاپ اینڈ سرچ آپریشن کے دوران ملزمان کو گڑھی شاہو چوک کے قریب سے گرفتار کیا۔ گرفتار افراد کی شناخت احمد اور نبیل کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کی جانب سے اسلحہ کی نمائش کی متعدد ویڈیوز ٹک ٹاک پر وائرل ہو چکی تھیں، جس پر کارروائی کی گئی۔گرفتاری کے دوران ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی دو پستول اور متعدد گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا ہے۔