ایلون مسک اور شیون زِلس کی راہیں جدا، تعلق ختم ہونے کا اعلان

ایلون مسک اور شیون زِلس کی راہیں جدا، تعلق ختم ہونے کا اعلان

ایلون مسک کی سابقہ پارٹنر شیون زِلس نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں کا تعلق اچانک ختم ہوگیا۔

 شیون زِلس نے 2 اکتوبر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک تفصیلی پوسٹ کے ذریعے علیحدگی کی تصدیق کی۔شیون زِلس نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایک ہفتے کے اندر محبت کے رشتے سے علیحدگی تک کا سفر ان کے لیے مشکل تھا اور انہیں اس فیصلے کے لیے پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔ انہوں نے اپنی اور ایلون مسک کی حالیہ گفتگو کے کچھ اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔انہوں نے علیحدگی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بھی ایلون مسک کی پروا کرتی ہیں اور ان کی خوشی کی خواہش مند ہیں۔ شیون زِلس نے یہ بھی کہا کہ وہ مستقبل میں ایلون مسک کے ساتھ دوست اور بچوں کی مشترکہ پرورش کرنے والے والدین کے طور پر اچھے تعلقات برقرار رکھنے کی امید رکھتی ہیں۔ایلون مسک اور شیون زِلس کے چار بچے ہیں۔ ان کے جڑواں بچے اسٹرائیڈر اور ایزور 2021 میں پیدا ہوئے، بیٹی آرکیڈیا 2024 میں جبکہ بیٹے سیلڈن کی پیدائش 2025 میں ہوئی۔ایلون مسک کی جانب سے تاحال اس علیحدگی کے بارے میں کوئی عوامی بیان سامنے نہیں آیا۔