یورپی یونین کو ختم کر دینا چاہیے: ایلون مسک

یورپی یونین کو ختم کر دینا چاہیے: ایلون مسک

ایلون مسک نے یورپی یونین کی جانب سے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھاری جرمانہ عائد ہونے کے بعد سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔

 انہوں نے اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ یورپی یونین کو ختم کر دینا چاہیے اور انفرادی ممالک کو اپنی خودمختاری واپس دینی چاہیے تاکہ حکومتیں اپنے لوگوں کی بہتر نمائندگی کر سکیں۔ مسک کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں یورپ سے محبت کرتا ہوں، لیکن یورپی یونین کے بیوروکریٹک نظام کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ ایک مونسٹر ہے جس کا یورپی ممالک سے کوئی تعلق نہیں۔

یاد رہے کہ یورپی یونین نے مسک کے پلیٹ فارم ایکس کو 120 ملین یوروز (تقریباً 140 ملین ڈالرز) کا جرمانہ عائد کیا ہے، کیونکہ اس نے یورپی بلاک کے ڈیجیٹل قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔یہ جرمانہ اور یورپی یونین کا موقف دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنا ہوا ہے، اور ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سمیت دیگر ممالک اور شخصیات نے بھی اس فیصلے کی مذمت کی ہے۔