بیٹے علی رضوان نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے ماں منظوراں بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
اوکاڑہ(خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ میں ماں کے دوسری شادی کرنے پر ناراض بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنی سگی ماں کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ چک نمبر 7/4-L کی رہائشی منظوراں بی بی کے دوسری شادی کرلینے پر اس کی اولاد کو رنج تھا۔ دیگر بہن بھائیوں نے بعدازاں ماں سے صلح کرلی، تاہم اس کا بیٹا علی رضوان بدستور ناراض تھا۔ گزشتہ روز منظوراں بی بی رشتہ داروں سے ملنے جارہی تھی کہ چک نمبر 10/4-L کے قریب بیٹے علی رضوان نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے ماں منظوراں بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر تھانہ اوکاڑہ کینٹ پولیس نے مقتولہ کے بیٹے وسیم اکرم کی درخواست پر قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم علی رضوان کو گرفتار کرلیا۔