میلے کی ڈانس ویڈیوز وائرل ، منتظم گرفتار

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کا ایکشن، میلے کی مبینہ ڈانس ویڈیوز وائرل ہونے پر منتظم کو گرفتارکرلیا گیا۔ تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود کے چک 44بارہ ایل میں دو روز قبل لگنے والے میلے کی مبینہ ڈانس اور دیگر سرگرمیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے میلے کے منتظم سائیں گھسیٹے شاہ کو حراست میں لے لیا جبکہ واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی اور گرفتاری کیلئے اقدامات جاری ہیں۔