ایرانی حکومت نے حوثیوں کی خلیجی ممالک کے خلاف کارروائیوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے حوثیوں کی جانب سے خلیجی ممالک کے خلاف کیے جانے والے حملوں سے متعلق کہا ہے کہ ایران ان کارروائیوں کا حصہ نہیں ہے۔عباس عراقچی نے حملوں یا جنگ کے تسلسل کے بجائے سیاسی رابطوں اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے پر زور دیا۔ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں حوثی کارروائیوں اور مجموعی کشیدگی میں اضافے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔