اسلام آباد(آ ئی این پی )ورلڈ اسپیس ویک 2026 کا عالمی موضوع راکٹ انقلاب ہے، ملک بھر میں ورلڈ اسپیس ویک کی ہفتہ بھر جاری رہنے والی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے ورلڈ اسپیس ویک 2026 کا افتتاح کیا ۔چیئرمین سپارکو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلائی شعبے میں مسلسل پیش رفت جاری ہے، پاکستانی خلاباز کو چینی خلائی اسٹیشن بھیجنے کی منصوبہ بندی جاری ہے ۔پاکستانی خلاباز چینی خلائی اسٹیشن پر پے لوڈ اسپیشلسٹ کے طور پر جائے گا