صدر ، وزیراعظم ، وزرا ، مشیر، وفاقی سیکرٹریز تحائف حاصل کرنیوالوں میں شامل
تمام افراد نے اپنے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرادئیے،کابینہ ڈویڑن دستاویز
اسلام آباد(بیورو رپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف کے احکامات پر کابینہ ڈویڑن نے ایکشن لیتے ہوئے توشہ خانہ کا یکم جنوری سے 31 مارچ 2026 تک کا ریکارڈ بھی پبلک کر دیا ہے۔صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وفاقی وزرا ، مشیر، وفاقی سیکرٹریز تحائف حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔کابینہ ڈویڑن کی دستاویز کے مطابق تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروائے گئے، واضح رہے کہ وزیراعظم نے تمام شخصیات کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ پبلک کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔