سانحہ گل پلازہ ، مقدمے میں قتل کی دفعہ شامل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کراچی (آئی این پی )کراچیمیں سانحہ گل پلازہ  کے کیس میں قتل کی دفعہ شامل کرنے کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے سانحہ گل پلازہ کیس میں دکانداروں کی درخواست پر وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔سماعت کے دوران ملزمان تنویر پاستا، رمضان، امین، عمار، نعمت اللہ اور حذیفہ عدالت میں پیش ہوئے۔دکانداروں کے وکیل عبد القیوم قادری ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ یہ بلدیہ فیکٹری جیسا کیس ہے، اس لیے مقدمے میں قتل کی دفعہ شامل کی جائے اور دکانداروں کو مقدمے میں فریق بنایا جائے