پاکستان اور برطانیہ کا معاشی اصلاحات ‘ سرمایہ کاری میں تعاون پر اتفاق

 سرمایہ کاروں  کیلئے ماحول بہتر بنایا جا رہا ہے:وزیرخزانہ کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں گفتگو
 ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات،معاشی اصلاحاتی شراکت داری کے تحت تعاون جاری رکھنے کا اعادہ 
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور برطانیہ نے معاشی اصلاحات اور سرمایہ کاری میں تعاون جاری رکھنے پر اتفا ق کیا ہے ۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات کی، برطانیہ پاکستان کی معاشی اصلاحات میں تکنیکی معاونت جاری رکھے گا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام سے پائیدار ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، حکومت کی توجہ پیداوار، سرمایہ کاری، برآمدات اور روزگار بڑھانے پر ہے، حکومت نے معاشی اصلاحات کی  اہم ترجیحات طے کرلی ہیں، میکرو اکنامک استحکام برقرار رکھنا حکومت کی اہم ترجیح ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ ساختی اصلاحات جاری رکھنے اور امداد سے تجارت کی طرف منتقلی پر توجہ ہے، پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے کاروباری ماحول بہتر بنایا جا رہا ہے‘دریں اثناء وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ورلڈ بینک کے وفد نے ملاقات کی، جس میں جاری معاشی اصلاحاتی شراکت داری کے تحت پیش رفت اور عملدرآمد کی ترجیحات کا جائزہ لیا گیا۔ملاقات میں ترقی، روزگار، مالیاتی انتظام، ریونیو موبلائزیشن، تجارت و سرمایہ کاری اور کیپیٹل مارکیٹس سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔محمد اورنگزیب نے معاشی اصلاحات کو ہدفی اور قابلِ عمل اقدامات میں تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اصلاحات کے ڈیزائن سے موثر عملدرآمد کی جانب منتقل ہونا ضروری ہے، عملی اقدامات کے ذریعے معاشی سرگرمی، سرمایہ کاری، روزگار اور کاروباری ماحول میں قابلِ پیمائش بہتری لائی جائے