کراچی: خاتون پر نیم برہنہ تشدد، 2 ملزمان کی ضمانت مسترد

کراچی: خاتون پر نیم برہنہ تشدد، 2 ملزمان کی ضمانت مسترد

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے گھر میں گھس کر خاتون کو نیم برہنہ کر کے تشدد کرنے کے مقدمے میں ملزمان شاہین اور یوسف کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ میڈیکل رپورٹ سے خاتون پر تشدد کی تصدیق ہوتی ہے اور پولیس نے پھٹے ہوئے کپڑے بھی تحویل میں لیے۔ عدالت نے واضح کیا کہ یہ کوئی معمولی جھگڑا نہیں بلکہ عورت کے وقار پر حملہ ہے، اور ملزمان کو ضمانت دی گئی تو وہ خاتون کو ڈرا سکتے ہیں۔عدالت نے مزید کہا کہ پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کے مطابق 70 فیصد خواتین خوف کی وجہ سے کیس سے پیچھے ہٹ جاتی ہیں، اور اب انصاف کی ذمہ داری عدالت کی ہے۔ مقدمے میں بتایا گیا کہ ملزم شاہین نے گھر کے دروازے پر غیر مناسب حرکت کی، جس پر دوسرے ملزمان کے ساتھ مل کر گھر پر حملہ کیا۔وکیل صفائی نے کہا کہ ملزمان پر غلط کیس بنایا گیا، جبکہ استغاثہ کے مطابق مقدمہ عدالتی احکام کے بعد تھانہ ڈاکس میں درج کیا گیا تھا۔