راولپنڈی: شہری پر تشدد، برہنہ اور زنجیروں میں جکڑنے کا واقعہ، تفتیش جاری

راولپنڈی: شہری پر تشدد، برہنہ اور زنجیروں میں جکڑنے کا واقعہ، تفتیش جاری

راولپنڈی کے گوالمنڈی علاقے میں شہری کو برہنہ کر کے زنجیروں میں جکڑنے اور تشدد کے واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔

 تفتیشی ٹیم، جس کی قیادت انسپکٹر انوسٹگیشنز سٹی سرکل محمد عامر خالد کر رہے ہیں، جائے وقوعہ کا دورہ کر کے مکمل نقشہ تیار کیا ہے۔ ٹیم نے متاثرہ شخص، محمد حارث، سے بھی ملاقات کی اور واقعہ کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کیں۔پولیس کے ذرائع کے مطابق، متاثرہ شخص کا طبی معائنہ بھی ڈی ایچ کیو اسپتال میں کروایا گیا، جس کے دوران اس کے جسم پر تشدد کے 19 نشانات کی تصدیق ہوئی۔ اس کے علاوہ، ایک ہاتھ کی انگلی ٹوٹ کر دوبارہ جڑنے کی بھی تصدیق ہوئی، اور ممکنہ سرجری کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ طبی معائنے کے دوران 28 مرتبہ ایکسرے کیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کی مفصل میڈیکل رپورٹ جلد تیار کی جائے گی، تاکہ واقعہ کی تحقیقات میں مزید مدد مل سکے۔