ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے اور فی اونس 3865 ڈالر پر برقرار ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کے نرخ 3865 ڈالر پر مستحکم ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں، پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 2500 روپے گر کر 407778 روپے پر آ گئے تھے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2144 روپے کی کمی ہوئی اور یہ 349603 روپے پر بند ہوا۔