وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں پنجاب کی جانب سے خیرمقدمی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
لاہور کی مختلف شاہراہوں، مرکزی راستوں اور چوراہوں پر نصب الیکٹرانک بورڈز پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصاویر نمایاں کی گئی ہیں۔ ان بورڈز پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ دفاعی اور اسٹریٹجک معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے عوام کو پیغام دیا گیا ہے کہ "پنجاب آپ کو خوش آمدید کہتا ہے"۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر شروع کی گئی اس مہم میں وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی کامیابیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی #PakistanRisingStronger کے عنوان سے ٹرینڈ جاری ہے، جس میں عوام کی جانب سے وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور سعودی ولی عہد کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔