لاہور (کرائم رپورٹر) باغبانپورہ کے علاقے میں بیوی کو بیدردی سے قتل کرنے والا سفاک شوہر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔انچارج انویسٹی گیشن باغبانپورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ایس پی بشریٰ نثار کے مطابق گھریلو ناچاکی کی بنا پر ملزم نے پہلے اپنی بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں سر میں گولی مار کر بیرحمی سے قتل کر دیا۔ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا تاہم پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے اسے گرفتار کر لیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق خواتین پر تشدد اور قتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،ایسے جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزم کے خلاف مضبوط چالان مرتب کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے