عید کے دن بیوی کو قتل کرنیوالا گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ کے علاقہ میں عید کے روز بیوی کو تیز دھار چھری کے وار کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا، ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی،انچارج انویسٹی گیشن تھانہ رائیونڈ شرافت علی نے کارروائی کرکے ملزم عبدالغفار کو گرفتار کر آلہ قتل برآمد کرلیاانچارج انویسٹی گیشن نے کہا کہ ملزم نے گھریلو ناچاکی کی بناء پر اپنی بیوی ساجدہ بی بی کو تیز دھار چھری کے وار کر کے بیدردی سے قتل کر دیا تھا، ملزم عبدالغفار قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیاڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا کہ ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہے مضبوط چالان مرتب کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، خواتین اور بچوں کو تشدد/ قتل کرنے والے ملزمان کسی رعایت کیمستحق نہیں ہیں، جرائم پیشہ عناصر سے آہنی ہاتھوں کیساتھ نمٹاجائیگا۔