ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مشرق وسطیٰ کے تنازع کو ہزاروں سال پرانا مسئلہ قرار دے دیا۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "ایسا لگتا ہے کہ تقریباً 3 ہزار سال بعد مشرق وسطیٰ کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔"انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف غزہ میں امن قائم کرنا نہیں بلکہ خطے میں مکمل اور پائیدار امن حاصل کرنا ہے، اور اگر ایسا ہوگیا تو یہ ایک حیرت انگیز کامیابی ہوگی۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ غزہ امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کے حوالے سے ایک "سرخ لکیر" کھینچیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید اور توقع ہے کہ حماس اس امن منصوبے کو منظور کرلے گی۔