مودی راج، بھارت میں جرائم کی شرح خطرناک حد تک بلند

 عوام بے یار و مددگار، قتل، زیادتی، چوری واقعات معمول بن گئے
 بھارت میں  سائبر  کرائم   کیسز کی  تعداد 86 ہزار  سے تجاوز  کر گئی
نئی دہلی (آئی این پی )بی جے پی کے کٹھ پتلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت میں جرائم کی شرح خطرناک حد تک بلند  ہو چکی ہے، جس کے باعث عوام  بے یار و مددگار ہوگئے ہیں۔نام نہاد "وشو گروبھارت" میں شہریوں کا استحصال معمول  بن چکا ہے اور نااہل  مودی حکومت خاموش تماشائی   بنی ہوئی ہے۔ ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی حکمرانی میں بڑھتے قتل، زیادتی، اغوا اور چوری کے واقعات بھارت میں سماجی بحران کا پیش خیمہ  بن رہے ہیں۔بھارتی نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کی حالیہ رپورٹ  کے مطابق بھارت میں جرائم کی شرح   میں 7.2فیصد اضافہ ہوا ہے اور 62لاکھ سے زائد کیسز درج ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں  سائبر  کرائم   کیسز کی  تعداد 86 ہزار  سے تجاوز  کر گئی۔