مودی راج میں بھارت کا تعلیمی نظام تباہ، طلبہ کے مستقبل کو خطرہ

مودی سرکار تعلیم کو پس پشت ڈال کر  عوام کو نفرت، جنگی جنون اور فکری غلامی کی طرف دھکیل رہی ہے
نئی دہلی (آن لائن)مودی کے راج  میں بھارت کا تعلیمی نظام تباہی کی جانب جا رہا ہے جب کہ طلبہ کا مستقبل بھی داؤ پر لگ گیا ہے۔ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت میں بھارتی طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ چکا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق مودی راج میں بھارتی تعلیمی نظام تباہی کا شکار اور بھارت ذہنی انحطاط کی راہ پر گامزن  ہے۔مودی سرکار کا ’وکاس‘ صرف ایک سیاسی دھوکا ہے۔ بھارت کی نسلیں تعلیم سے محروم اور ذہنی طور پر مفلوج ہو چکی ہیں۔