تھائی لینڈ میں گالف ٹورنامنٹ کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں آسمانی بجلی گرنے سے نوعمر گولفر جان کی بازی ہار گیا۔
واقعے نے ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں اور منتظمین کو افسردہ اور تشویش میں مبتلا کردیا۔مقامی ذرائع کے مطابق نوجوان گولفر ایک ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہا تھا کہ اسی دوران علاقے میں اچانک موسم خراب ہوگیا اور شدید گرج چمک کے ساتھ آسمانی بجلی گر پڑی۔ بجلی کی زد میں آنے سے گولفر شدید متاثر ہوا اور موقع پر موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔حادثے کے فوراً بعد متاثرہ کھلاڑی کو طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ اس کی ہلاکت کی خبر سامنے آنے کے بعد ٹورنامنٹ کے منتظمین اور دیگر کھلاڑیوں میں غم کی فضا چھا گئی۔واقعے نے کھلے میدانوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے دوران موسم کی شدت اور آسمانی بجلی سے لاحق خطرات کو ایک بار پھر نمایاں کردیا ہے۔ حکام نے گرج چمک اور بجلی گرنے کے خدشے کے پیش نظر کھیلوں کی سرگرمیوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔