پولیس کی ہفتہ وار جنرل پریڈ، ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے معائنہ کیا

 لاہور (کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں لاہور پولیس کی ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس کا معائنہ ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد خالد سعید نے کیا۔ پریڈ میں لاہور پولیس کے مختلف یونٹس کے افسران، جوانوں اور خواتین پولیس اہلکاروں نے شرکت کی اور مارچ پاسٹ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز بابر شوکت، ریزرو انسپکٹر لائنز رانا قادر اور لائن افسر احسان الحق بھی موجود تھے۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز نے پریڈ میں شریک اہلکاروں کا ٹرن آ ئوٹ چیک کیا۔ محمد خالد سعید کا کہنا تھا کہ جنرل پریڈ کا مقصد پولیس اہلکاروں کو الرٹ رکھنے کے ساتھ ان میں نظم و ضبط، اتحاد اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا احساس اجاگر کرنا ہے۔