پی سی بی نے خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کا عہدہ ختم کیا

پی سی بی نے خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کا عہدہ ختم کیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ کوچ ویمن ٹیم محمد وسیم کا عہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد وسیم کی مدتِ ملازمت ختم ہوگئی ہے اور اس سلسلے میں نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کا عمل جاری ہے۔ پی سی بی نے یہ بھی بتایا کہ محمد وسیم کو 2024 میں ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، لیکن ٹیم کی کارکردگی میں مسلسل زوال کے باعث ان کا عہدہ ختم کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق، پی سی بی کی مکمل حمایت کے باوجود، خواتین ٹیم کے نتائج توقعات کے مطابق نہیں رہے۔ خاص طور پر، 2025 کے ورلڈ کپ میں پاکستان خواتین ٹیم کی کارکردگی خاصی مایوس کن رہی، جہاں ٹیم ساتویں نمبر پر رہی اور صرف تین پوائنٹس حاصل کیے۔

ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان خواتین ٹیم کو بنگلہ دیش، بھارت، آسٹریلیا، اور جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بدترین شکستیں کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف میچز بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گئے۔ ٹیم کی یہ کارکردگی ٹیم کے مستقبل کے لیے تشویشناک قرار دی گئی ہے، اور نئے کوچ کی تقرری کے عمل کو جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔