کھاریانوالا میں تیز رفتار کارٹائر برسٹ ہونے پر دوسری کارسے جاٹکرائی
کارسوار عمران اور طارق موقع پر دم توڑ گئے، 2زخمیوں کی حالت نازک
شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)شیخوپورہ لاہور روڈ پر کھاریانوالا کے قریب دو کاروں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ،5 شدید زخمی ہوگئے۔ بتایاگیاہے کہ سفائر مل کھاریانوالا کے قریب تیزرفتاری کے باعث ایک کارکاٹائر برسٹ ہوا ، جس پر وہ دوسری کارسے جاٹکرائی۔حادثے میں کارمیں سوار 31سالہ محمدعمران اور52سالہ طارق محمود موقع پردم توڑگئے جبکہ 5 افرادزخمی ہوئے، جن میں سے 3 افراد کوریسکیوٹیم نیطبی امداد دی جبکہ دوزخمیوں کو تشویشناک حالت ہونے پر ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا۔