پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پراتفاق

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پراتفاق کیا گیا ہے ۔ایس آئی ایف سی زرعی شعبہ میں ترقی اور جدت کیلئے کوشاں ہے۔وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین اور کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان زرعی تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں اورپاکستان اور کینیڈا کا ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش اور فیڈ فارمولیشن میں تعاون بڑھانے پر غورکیاگیاہے ۔وفاقی وزیر نے پاکستان میں زرعی مشینری کی مقامی تیاری کے لیے مشترکہ منصوبوں کی بھی تجاویز دیں۔کینولا کی کاشت سے زرعی پیداوار میں جدت، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور عالمی مارکیٹوں تک رسائی ممکن ہو گی۔کینیڈا کے ساتھ زرعی اور غذائی تحفظ میں شراکت داری سے پاکستان کی برآمدات کو عالمی سطح پر فروغ حاصل ہو گا۔پاکستان اور کینیڈا نے سرٹیفکیشن، مارکیٹ تک رسائی اور تکنیکی تعاون کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیاں غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتمادحاصل کر کے ملکی معیشت کو مزید مستحکم کرنے میں کوشاں ہیں۔