پیپلز پارٹی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ ، نوجوانوں کو روزگار سے دور کر دیا ، حافظ نعیم

کراچی میں قبضے کی سیاست ,سڑکیں بنی نہیں لیکن شہریوں کو ہزاروں کے ای چالان آ رہے ہیں
حکومت سے کہنا چاہتا ہوں ہمیں کام کرنے دو، قبضہ کی سیاست اور کرپشن بند کرو، جماعت اسلامی تیاری کر رہی ہے اگر لوگ ہمارے ساتھ نکلے تو آپ کو جانا ہو گا، امیر جماعت اسلامی کا تقریب سے خطاب
کراچی(آئی این پی ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہاچی میں قبضے کی سیاست جاری ہے، پیپلز پارٹی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ہے، نوجوانوں کو روزگار سے دور کر دیا گیا ہے، شہر میں سڑکیں بنی ہوئی نہیں ہیں لیکن شہریوں کو ہزاروں کے ای چالان آ رہے ہیں، ہم لوٹ مار اور قبضے کے نظام سے شہر کو آزادی دلائیں گے۔ایک تقریب سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کراچی میں جماعت اسلامی کے منتخب اراکین اپنی بساط سے زیادہ کام کر رہے ہیں اور کریں گے، ایک مرتبہ پھر 9 ٹائو نز میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ان کا کہنا تھا مرتضی وہاب کے کام بھی ان کو دیکھنے پڑتے ہیں، ایس تھری منصوبہ کہاں چلا گیا، شہر میں ٹرانسپورٹ ہے نہیں، سڑکیں بنی نہیں ہیں اور ای چالان ہزاروں میں آرہا ہے